پنجاب میں میٹرک طلباء کی رجسٹریشن فیس میں نمایاں اضافہ


پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے تعلیمی سال 2025 سے 2027 تک کے لیے 9ویں اور 10ویں جماعت کے طلباء کے لیے نئی رجسٹریشن فیس کا اعلان کر دیا ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق رجسٹریشن کی مجموعی فیس 2,910 روپے مقرر کی گئی ہے، جو کہ پچھلی فیس سے زیادہ ہے۔
نئی فیس میں درج ذیل چارجز شامل ہیں:
1,100 روپے – رجسٹریشن فیس
630 روپے – پروسیسنگ فیس
300 روپے – بورڈ ڈیولپمنٹ فنڈ
180 روپے – اسکالرشپ فیس
200 روپے – اسپورٹس فیس
اس کے علاوہ، اسکولز اپنی طرف سے 500 روپے فیس بھی وصول کریں گے۔ مزید یہ کہ مختلف خدمات کے نام پر طلباء سے 300 سے 500 روپے تک اضافی چارجز بھی لیے جا سکتے ہیں۔ نیا فیس ڈھانچہ سرکاری اور نجی دونوں اداروں پر لاگو ہوگا۔

رجسٹریشن شیڈول:
بغیر لیٹ فیس کے رجسٹریشن: 29 مئی 2025 سے شروع ہوگی
لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن: 30 مئی سے 13 جون 2025 تک جاری رہے گی
لیٹ فیس کی رقم: 600 روپے

رجسٹریشن کے لیے اہلیت:
صرف وہ طلباء جو 1 اگست 2025 تک 11 سال اور 2 ماہ یا اس سے زیادہ عمر کے ہوں گے، رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔
رجسٹریشن کا عمل آن لائن مکمل کیا جائے گا، تاہم اسکولز کو رجسٹریشن دستاویزات کی ہارڈ کاپی متعلقہ بورڈ آفس میں جمع کروانا لازمی ہوگی۔
طلباء کے لیے بی فارم کی فراہمی بھی رجسٹریشن کے دوران ضروری قرار دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *