سکولوں میں 1 ماہ کیلئے مزید چھٹیاں متوقع
پنجاب میں تعلیمی سال صرف 120 دنوں تک محدود رہ گیا جبکہ عالمی معیار کے مطابق تعلیمی سال 245 دنوں کا ہونا چاہیے۔ صرف یہی نہیں بلکہ سموگ کی صورتحال کے پیش نظر سکولوں میں مزید چھٹیاں متوقع ہیں ،پہلی بار نومبر کے آغاز میں ہی چھٹیاں دے دی گئی تھیں،گزشتہ کچھ سالوں سے موسم سرما کی چھٹیوں بھی زیادہ ہو رہی ہیں۔آئندہ ماہ دسمبر میں ہونیوالی موسم سرما کی چھٹیاں بھی قریب ہیں۔ سموگ کے باعث پنجاب کے مزید 5 ڈویژنز ڈی جی خان، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور اور راولپنڈی ڈویژن میں بھی سکولز بند کئے گئے ہیں۔ نجی ٹیوشن سنٹرز بھی بند رکھے جائیں گے جبکہ بارہویں جماعت تک تمام سکولوں میں تدریسی عمل آن لائن ہوگا۔