محکمہ سکول ایجوکیشن اور گرینڈ ٹیچرز الائنس کے درمیان مذکرات کامیاب، احتجاج ملتوی
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور گرینڈ ٹیچرز الائنس کے درمیان مذکرات کامیاب ہو گئے ہیں ،گرینڈ ٹیچرز الائنس نے آج کا احتجاج ملتوی کردیا ہے۔اساتذہ کی جانب سے ٹی این اے ٹیسٹ کا بائیکاٹ کیا گیا تھا۔اساتذہ کی معطلیوں اور مستقلی کیلئے اساتذہ نے احتجاجی تحریک شروع کر رکھی تھی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی معطلیاں واپس لینے کی یقین دہانی کروائی ہے