ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ اب کون سا ادارہ لے گا؟

 اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ 18-2017ء سے لیا جا رہا ہے، صوبہ سندھ میں کراچی، حیدرآباد، نوابشاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں ٹیسٹ لیا جاتا ہے تاہم پیپر لیک ہونے کا مقدمہ ہائی کورٹ میں گیا۔ اس پر مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپر لیک ہونا صرف بدنامی نہیں ہے بلکہ بچوں کا مستقبل بھی خراب ہوتا ہے، مجھے میڈیکل  سمیت تمام ٹیسٹ میں شفافیت چاہئے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ آئی بی اے کراچی میڈیکل میں داخلے کا ٹیسٹ نہیں کرنا چاہتی، آئی بی اے سکھر پورا ٹیسٹ کروائے گی، چھ ہفتوں کے اندر ٹیسٹ ہوجائے گا۔ جس پر  وزیراعلیٰ سندھ نے آئی بی اے سکھر کے ٹیسٹ کے لئے 232.1 ملین روپے کی منظوری دے دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *