دی ایجوکیئر کی چیئرپرسن کرن چوہدری نے عمرانہ شہزادی کے ساتھ سمندری میں دی ایجوکیئر لائسیم کیمپس کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے۔

دنیا کا بہترین تعلیمی نظام اب سمندری میں بھی نمائندہ تعلیم۔

دی ایجو کئیر لائیسیم جو کہ دنیا کا بہترین تعلیمی نظام ہے۔ یہ فن لینڈ ایجوکیشن ماڈل کے مطابق تعلیم و تدریس کرتا ہے ۔ اس کا ایک کیمپس اب سمندری میں بھی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کرنے جا رہا ہے ۔ اس سلسلہ میں چیر پرسن دی ایجو کئیر لائِسیم کرن چوہدری نے گذشتہ روز مس عمرانہ شہزادی کے ساتھ معاہدہ کیا اور اس کی دستاویزات ان کے حوالے کیں ۔مس عمرانہ شہزادی سمندری کی اک معروف تعلیمی شخصیت ہیں  اور قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں ۔

دی ایجو کئیر لائسیم  اپنے منفرد تعلیمی ماڈل کی وجہ سے جانا جاتا ہے ۔ جہاں تعلیم ، تربیت ، ہنر اور مہارت پر خاص توجہ دی جاتی ہے ۔ روایتی تعلیم سے ہٹ کر جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر طلبا و طالبات کو جدید زمانے کے تقاضوص سے ہم آہنگ کیا جاتا اور قدم بہ قدم ان کی رہنمائی کی جاتی ہے ۔

داخلوں کا آغاز یکم دسمبر سے ہو گا ۔ اس سلسلہ میں والدین سکول انتظامیہ سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ دی ایجو کئیر لائیسیم  کا قیام اوکاڑہ بائی پاس کبڈی چوک سمندری میں عمل میں لایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *