Skip to content
محکمہ اسکول تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں سمارٹ لیبز قائم کرنے کے لیے 2 لاکھ کروم بک خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت، 2 لاکھ سے زائد طلباء، جن میں سکول سے باہر بچے بھی شامل ہیں، کو ڈیجیٹل آئی ڈیز دی جائیں گی تاکہ انہیں انٹرنیٹ کی حفاظت کے ٹولز اور ڈیجیٹل تعلیم کے وسائل فراہم کیے جا سکیں۔
اس منصوبے کے تحت، کروم بک کا استعمال کرتے ہوئے 2 لاکھ بچوں کو “جمنی” کے تعاون سے ڈیجیٹل لرننگ ٹولز کے ذریعے تعلیم دی جائے گی۔ سکول سے باہر بچوں کے لیے مفت ڈیجیٹل آئی ڈیز بنائی جائیں گی، جس سے انہیں سیکھنے کے مقصد کے لیے کروم بک تک رسائی حاصل ہو گی۔
اس کے علاوہ، 5 لاکھ اساتذہ کو کروم بک کے ذریعے مفت گوگل سرٹیفیکیشن دیا جائے گا۔ سرٹیفیکیشن کے بعد یہ اساتذہ دوسرے اساتذہ کو تربیت دیں گے، جس سے ڈیجیٹل تعلیم کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
تعلیم میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کو شامل کرنے کے لیے گوگل فار ایجوکیشن اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے درمیان بھی شراکت داری قائم کی گئی ہے۔