پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران سمر کیمپس کی اجازت، سخت شرائط کے ساتھ


پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران سمر کیمپس کے انعقاد کی اجازت دے دی ہے، جو 16 جون سے 15 جولائی 2025 تک جاری رہیں گے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، سمر کیمپس تعلیمی سرگرمیوں کے لیے منعقد کیے جائیں گے اور یہ تمام کلاسوں کے طلبہ کے لیے کھلے ہوں گے۔ تاہم، حاضری لازمی نہیں ہوگی اور طلبہ کی شرکت کے لیے والدین کی تحریری اجازت درکار ہوگی۔

سمر کیمپس کے قواعد و ضوابط:
سمر کیمپس کا وقت صبح 7:00 بجے سے 10:00 بجے تک ہوگا۔
یہ اوقات صبح، دوپہر اور شام کے شفٹوں والے اسکولوں پر لاگو ہوں گے۔
نجی اسکولوں کو اضافی یا علیحدہ فیس لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سرکاری اسکولوں اور اساتذہ کو بھی کسی قسم کی فیس لینے سے منع کیا گیا ہے۔
تمام سرگرمیاں کلاس رومز کے اندر منعقد کی جائیں گی۔

لازمی سہولیات کی فراہمی:
اسکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درج ذیل سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں:
صاف اور ٹھنڈا پینے کا پانی
صفائی کا مناسب انتظام
مناسب بیٹھنے کا انتظام
پنکھے اور لوڈشیڈنگ کی صورت میں بجلی کا متبادل بندوبست
مکمل فرسٹ ایڈ باکس کی موجودگی

لباس کے متعلق ہدایات:
طلبہ کے لیے یونیفارم پہننا لازم نہیں ہوگا۔
اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ طلبہ کو ہلکے رنگوں اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہننے کی ترغیب دیں۔
دھوپ سے بچاؤ کے لیے ہیٹ یا کیپ پہننا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *